قرۃ العین

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - روشنی چشم، آنکھوں کی ٹھنڈک، راحت جان : مراد : بیٹا یا بیٹی۔  قرۃ العین بنی ملحمہ یہ جنود رحمۃ اللعالمین      ( ١٩٧٥ء، خروش خم، ١٠ ) ٢ - قرۃ العین ایک روئیدگی ہے کہ رُکے ہوئے پانی میں پیدا ہوتی ہے۔ (خزائن الادویہ، 193:5)

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قرۃ' کے ساتھ 'ال' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'عین' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٩١ء میں "گل و صنوبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث